10نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے تاریخی واٹر ٹاون ووجین کی قدیم نہروں اور محرابی پلوں کے شاعرانہ ماحول میں اب سائبر ٹیکنالوجی کی نئی داستانیں اور انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی ہم آہنگ ہو گئی ہے۔
ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس (WIC) ووجین سمٹ میں ، 11 ویں "لائٹ آف انٹرنیٹ " ایکسپو ، سمٹ کا اہم حصہ تھی ، "اے آئی ہم آہنگی، مستقبل کو روشن کر رہی ہے" کے موضوع پر منعقدہ اس ایکسپو میں دنیا بھر کی 600 سے زائدمعروف کمپنیز کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی گئیں۔
یہاں، مصنوعی ذہانت اب محض ایک مجرد تصور نہیں بلکہ ایک محسوس کی جانے والی حقیقت ہے۔ شائقین باہمی تعامل والی نمائشوں کے ذریعے بخوبی اس بات کا تجربہ کر سکتے ہیں کہ یہ "اے آئی " اقدام کس طرح ہمارے طرز زندگی کو نئے سرے سے تشکیل دے رہا ہے اور نئے ترقیاتی ماڈلز کے لیے راستے کھول رہا ہے۔ آئیے پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹر کے ساتھ ذہانت واختراع کے ان تصورات کو عملی طور پر متحرک ہوتے دیکھتے ہیں۔



