• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے صحرائے کھوبوچھی میں زیر تعمیر انرجی سٹوریج پاور سٹیشن ایک دوررس منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-27

    چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں زیر تعمیر GW/12.8GWh3 گوشان لیانگ انرجی سٹوریج پاور سٹیشن پراجیکٹ کا فضائی منظر (تصویر: وانگ جینگ)

    چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں زیر تعمیر GW/12.8GWh3 گوشان لیانگ انرجی سٹوریج پاور سٹیشن پراجیکٹ کا فضائی منظر (تصویر: وانگ جینگ)

    27نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر ای'اردو سی کی ڈسٹرکٹ دالادھہ میں صحرائے کھوبوچھی کے بالکل وسط میں 3000 سے زائد کارکن چین کے توانائی ذخیرہ کرنے کے سب سے دورس نتائج کے حامل ، GW/12.8GWh3 گوشان لیانگ انرجی سٹوریج پاور سٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر میں دن رات مصروف ہیں۔

    ای'اردو سی پاور سپلائی کمپنی کے شعبہ منصوبہ بندی و ترقی کے سربراہ وانگ نینگ نے کہا ہے کہ اگر ہر گھر کو زیادہ سے زیادہ تقریباً 10 کلو واٹ کا انتہائی لوڈ درکار ہو تو اس پیمانے کی سہولت بیک وقت 300,000 گھروں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔ تقریباً 1,100 مو (73 ہیکٹر) کے رقبے پر محیط اور 11.2 بلین یوان (1.58 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیے جانے والے، اس بڑے "پاور بینک" میں قطار در قطار نظر آنے والے بیٹری سٹوریج کیبنز میں سے بہت سے اس وقت تنصیب اور جانچ کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔تیزی سے تعمیر کیے جانے والے دو سٹیشنز سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائیں گے ۔

    صحرائے کھوبوچھی ہوا اور شمسی وسائل سے مالا مال ہے اور یہ قدرتی وسائل اسے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے ایک مثالی جگہ بناتے ہیں۔ جب دالادھہ ڈسٹرکٹ میں جاری تمام منصوبے گرڈ سے جڑ جائیں گے، تو اس علاقے سے سالانہ تقریباً 40 بلین کلو واٹ گھنٹہ بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

    لیکن صرف وافر توانائی مؤثر استعمال کی ضمانت نہیں ہے، ذخیرہ کیے بغیر، اضافی بجلی ضائع ہو سکتی ہے یا صارفین تک مؤثر طریقے سے نہیں پہنچتی۔توانائی ذخیرہ کرنے کے سٹیشن اسی چیلنج کا حل "لوڈ شفٹنگ" کی صورت میں ممکن بناتے ہیں اور ایک بڑی بیٹری کی طرح کام کرتے ہوئے کم طلب کے اوقات میں پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو ذخیرہ کرتے ہیں اور عروج کے اوقات میں اسے جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فریکوئنسی ریگولیشن اور ترسیل و طلب میں اتار چڑھاؤ کے دوران ، گرڈ آپریشنز کو مستحکم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔نئی توانائی کی بنیادوں اور بڑے گرڈ نوڈز کے قریب سٹوریج کی سہولیات کا قیام ترسیل کے دوران زیاں کو بھی کم کرتا ہے اور لاگت کو بھی گھٹاتا ہے۔

    پاور سٹیشن مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد، گرڈ کو سالانہ 3.6 کلو واٹ آور کے حساب سے صاف بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ وانگ نینگ کے مطابق، یہ سٹیشن 500kV گوشان لیانگ سب سٹیشن سے منسلک ہوگا، جو ابتدائی طور پر ای'اردو سی اور اندرون مغربی منگولیا میں صنعتی اور رہائشی صارفین نیز شمالی چین کو بھی بجلی فراہم کرے گا تاکہ "کلین انرجی" کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں معاونت کی جاسکے۔

    ڈسٹرکٹ دالادھہ انرجی بیورو کے مرکزِ جامع معاونت کے سربراہ لی کھائی کا کہنا ہے کہ توانائی ذخیرہ کرنے والے نئی قسم کے خود مختار سٹیشنز بجلی کی پیداوار کے دوران پاور پلانٹس کی طرح کام کرتے ہیں اور چارجنگ کے وقت بجلی کے صارف کی طرح سے عمل کرتے ہیں۔ کم طلب اور عروج کے اوقات کے درمیان قیمت کے فرق سے منافع کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، جس سے مزید کمپنیز اس شعبے کی طرف متوجہ ہوں گی۔

    ای'اردو سی بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے والے مرکز کے طور پر تیزی سے نمایاں ہو رہا ہے۔ اب تک، شہر نے 23 سٹوریج منصوبے مکمل کر لیے ہیں، جن میں سے 12 زیر تعمیر ہیں اور 17 مزید کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ اسی ترقی سے متعلقہ ایک منصوبہ ، 100MW/400MWh کا ایک سمارٹ انرجی سٹوریج ڈیمو پراجیکٹ، نومبر کے آخر تک ڈسٹرکٹ ہانگ گن میں آن لائن ہوجائے گا ، جس سے اس علاقے کی صاف توانائی کی پیداوار اور اسے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ویڈیوز

    زبان