28نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)شو جو میں خوش آمدید ،یہ چین کے صوبے جیانگسو کا ایک غیر معمولی شہر ہے، جہاں قدیم تاریخ کا گہرا احساس اور روزمرہ زندگی کی گہما گہمی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ شوجو کے مرکز میں 3.5 کلومیٹر کی "پھنگ چھنگ چھی لی" کی ثقافتی گزرگاہ واقع ہے۔ شمال میں قدیم دریائے زرد سے لے کر جنوب میں یون لانگ کےپہاڑ تک پھیلا یہ راستہ ایک یادگار سٹی واک کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیں 'پیپلز ڈیلی آن لائن' کے ایک صحافی کے ساتھ اس شہر کی سیر کریں اور شوجو کے ماضی کو حال میں زندہ اور متحرک دیکھنے کے لیے تاریخی مقامات، مصروف گلیوں اور مقامی ثقافت کو دریافت کریں۔



