• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چینی مارکیٹ میں پاکستانی چلغوزے  اور جنوبی افریقا کے مکادامیا کی بڑھتی ہوئی مانگ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-02

    2دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)نومبر کے مہینے میں، پاکستان کے شمال مغربی شہر مردان کے بازاروں میں مختلف اقسام کے چلغوزے بکنے لگ جاتے ہیں۔ مردان کے ایک دکاندار الطاف حسین کے مطابق ، رواں سال چلغوزے کی پیداوار بہت اچھی ہوئی ہے۔ وہ پہاڑی علاقوں سے چلغوزہ خرید کر کچھ تو مقامی خریداروں کو فروخت کر دیتے ہیں اور باقی چین برآمد کر دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں چلغوزے کی جتنی زیادہ مانگ ہوگی، ہمیں اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔

    2020 سے چین کو پاکستانی چلغوزے کی برآمدات پر ٹیرف ختم کر دیا گیا ہے۔ 2024 میں پاکستان نے چین کو 1 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا چلغوزہ برآمد کیا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں چلغوزے کے باغات قائم کیے گئے ہیں اور چین سے چلغوزے کی پراسیسنگ اور درجہ بندی کی مشینیں منگوائی گئی ہیں، جس سے پیداواری صلاحیت اور معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے عہدےدار نور اللہ خان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی کھلی منڈی اور ٹیرف میں چھوٹ کی بدولت پاکستانی چلغوزے کی صنعتی صلاحیت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی چلغوزہ چین میں "وائرل پراڈکٹ" بن گیا ہے، جس نے پاکستان میں چلغوزے کی صنعت میں بہتری لانے اور مزید لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    دنیا میں صارفین اور درآمدات کی دوسری بڑی منڈی کے طور پر چین تقریباً 80 ممالک اور خطوں کے لیے ایک اہم برآمدی مقام بن چکا ہے۔ چین کی وسیع منڈی "چینی طلب" کو "عالمی مواقع" میں تبدیل کر رہی ہے۔

    جنوبی افریقا کی مکادامیا نٹس ایسوسی ایشن کی صدر لیزیل پریٹوریئس کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست میں ان کی ایسوسی ایشن نے چائنیز انٹرنیشنل نٹ کانفرنس 2025میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کیا اور ان کی ایسوسی ایشن کا چینی اداروں کے ساتھ بھرپور عملی تعاون جاری ہے ۔ 2024 میں چین نے جنوبی افریقا سے تقریباً 48 ہزار ٹن چھلکے والے مکادامیا اور تقریباً 2200 ٹن مکادامیا کرنلز درآمد کیے، جو 2024 کے سیزن میں جنوبی افریقا کی مجموعی برآمدات کا 54 فیصد بنتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے برآمدی سیزن میں جنوبی افریقا کے چھلکے والے 48 فیصد مکادامیا نٹس ،چین کو برآمد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، جنوبی افریقا کی مکادامیا انڈسٹری کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ایسوسی ایشن جنوبی افریقاکے تقریباً 1100 کاشتکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور تقریباً ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان کی رائے میں جنوبی افریقا سے مکادامیا کی چین کو برآمد ،نہ صرف چینی صارفین کو زیادہ متنوع انتخاب فراہم کرتی ہے بلکہ جنوبی افریقا کی مکادامیا ویلیو چین کے ارتقا کو بھی فروغ دیتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان