
صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو میں آرچڈ اگانے کے مرکز میں میں ایک خاتون ، بٹر فلائی آرچڈز کو گملوں میں سجا رہی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ )
صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو کی کاؤنٹی شنگ یانگ اور جونگ مو نیو ایریا میں بٹر فلائی آرچڈ اگانے کے مراکز میں اس وقت کئی رنگوں کے آرچڈ اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ چین کے نئے سال کی تیاریوں کے سلسلے میں ان پھولوں کی مانگ میں بھرپور اضافہ ہوجاتا ہے اور ایسے میں یہاں کام کرنے والے افراد احتیاط سے پھول منتخب کرنے ، انہیں گلدانوں میں لگانے ، دلکش انداز میں ترتیب دینے ،پیک کرنے اور پھر ملک بھر کے مختلف بازاروں میں بھیجنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں ، جینگ جو نے بٹر فلائی آرچڈز کی پیداوار کو بھرپور انداز میں فروغ دینے کی خاطر زرعی ٹیکنالوجی کے اداروں کے لیے متعدد ترقیاتی اقدامات کیے ہیں ۔شہر میں اس وقت بٹر فلائی آرچڈز اگانے کے لیے 280 مو (تقریباً 18.67 ہیکٹر) سے زیادہ کا رقبہ موجود ہے۔ بٹر فلائی آرچڈ بیسز میں تقریباً 200 اقسام کے سالانہ 1.5 ملین سے زیادہ پودے اگائے جاتے ہیں، جن میں سے تقریباً 200,000 جشنِ بہار کے دوران فروخت ہوتے ہیں۔
بٹر فلائی آرچڈز کے مقامی مراکز ، ایک ایسے ماڈل پر کام کرتے ہیں جو کاروباری اداروں ، دیہی کمیونٹیز اور کسانوں کے مابین قریبی تعاون پر مبنی ہے۔ یہ ماڈل مقامی افراد کے لیے تقریباً 100 ملازمتیں فراہم کرتا ہے اور کسانوں کی مجموعی سالانہ آمدن میں 2 ملین یوان ($286,796) سے زیادہ کا اضافہ کرتا ہے۔

صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر دلکش پھولوں کا منظر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)

صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر کھلے ہوئے ہلکے جامنی رنگ کے دلکش پھول۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)

جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر کارکن، پھولوں کو گلدانوں میں لگانے ، دلکش انداز میں ترتیب دینے ،پیک کرنے اور پھر ملک بھر کے مختلف بازاروں میں بھیجنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)

جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر کارکن، پھولوں کو گلدانوں میں لگانے ، دلکش انداز میں ترتیب دینے ،پیک کرنے اور پھر ملک بھر کے مختلف بازاروں میں بھیجنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)

صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر کھلے ہوئے خوبصورت اور منفرد پیلے اور گلابی بٹر فلائی آرچڈز ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)

صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو میں بٹر فلائی آرچڈ بیس پر کھلے ہوئے انتہائی خوبصورت اور نفیس سفید بٹر فلائی آرچڈز ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ وانگ یو شنگ)



