• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    سیچوان میں زی گونگ لالٹین فیسٹیول کی رونق

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-30

    23 جنوری 2026 کو  چین کے صوبے سیچوان میں  32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز  ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    23 جنوری 2026 کو چین کے صوبے سیچوان میں 32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    30جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)گزشتہ ہفتے ، چین کے صوبے سیچوان میں 32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا جس نے چین کے "سالٹ کیپٹل " کو ایک ہائی ٹیک روشنیوں کی سرزمین میں تبدیل کر دیا۔اس سال کے فیسٹیول میں 11 بڑے لائٹ سیٹ اور 10 تھیمڈ زونز میں 200 سے زیادہ چھوٹے ڈسپلے شامل ہیں، جو روایتی دستکاری، ثقافتی قصہ گوئی اور جدید ٹیکنالوجی کا شاندار امتزاج پیش کرتے ہیں۔

    اہم مقام پر فلسفی جوانگ زی سے متاثر ، ایک بڑی مچھلی سے پرندے میں تبدیل ہوجانے والی افسانوی مخلوق کھن پھینگ کی 210 میٹر انسٹالیشن مرکز توجہ ہے۔

    23 جنوری 2026 کو  چین کے صوبے سیچوان میں  32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز  ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    23 جنوری 2026 کو چین کے صوبے سیچوان میں 32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    ایک اور نمایاں چیز 180 میٹر لمبی چینی داستانوں کی بہادر خاتون مولان کو پیش کیا جانے والا خراج تحسین ہے، جو گھوڑے سے منسوب نئے قمری سال سےہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں جدید اینی میٹرونکس کا استعمال کرتے ہوئے ، مولان کے پلکیں جھپکانے اور زندہ انسانوں جیسے تاثرات کی صلاحیت ہے جس سے یہ ایک جیتی جاگتی مولان محسوس ہوتی ہے۔

    2026 کے اس میلے میں لالٹینوں کو بنانے کے لیے روایتی ریشم اور تار سے ہٹ کر، "ہر چیز ایک لالٹین بن سکتی ہے" کے فلسفے پر زور دیا گیا ہے اور اسی لیے کاریگروں نے پیچیدہ مجسمے بنانے کے لیے ری سائیکل اور ماحول دوست مواد استعمال کیا ہے۔

    23 جنوری 2026 کو  چین کے صوبے سیچوان میں  32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز  ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    23 جنوری 2026 کو چین کے صوبے سیچوان میں 32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ (تصویر ۔ شنہوا)

    100 کلو گرام تنکوں سے بنایا گیا تقریباً 4 میٹر اونچا ایک دیومالائی کردار جن ماوہو، ایک اور افسانوی کردار چی لین ادویہ کی 46,000 ری سائیکل شدہ کی بوتلوں سے بنایا گیا اور 15,000 سرخ مرچوں سے بنایا گیا ایک فینکس قابل دید آرٹ پیس ہیں۔ اس ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، سمارٹ ٹچ کنٹرولز اور روشنی کے حساس نظام شامل ہیں تاکہ یہاں آنے والے لوگ ورچوئل گلوکاروں اور حقیقت پسندانہ روبوٹ ڈاینوسارز کے ساتھ براہ راست رابطہ محسوس کر سکیں۔

    اس ایونٹ میں چھنگ دو میں آسٹریا کے قونصل جنرل بھی شریک تھے ، ان کا کہنا ہے کہ ہر سال ہم سوچتے ہیں یہ کمال کی انتہا ہے اس سے زیادہ بہترین کیا ہی ہوسکتا ہے اور ہر سال یہ پہلے سے بھی شاندار ایونٹ ترتیب دیتے ہیں ۔ زی گونگ لالٹینوں کے ساتھ جشن بہار کی تقریبات کو منانے کی روایت تھانگ شاہی دور (618–907) سے شروع ہوئی۔ 1990 میں سنگاپور میں بین الاقوامی طور پر متعارف ہونے کے بعد، زی گونگ لالٹین 80 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، اور یہ ایک عالمی ثقافتی مظہر کے طور پر ابھرے ہیں۔

    23 جنوری 2026 کو  سیچوان میں منعقدہ   32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول ۔ (شنہوا)

    23 جنوری 2026 کو سیچوان میں منعقدہ 32ویں زی گونگ انٹرنیشنل ڈائنوسار لائٹ فیسٹیول ۔ (شنہوا)

    ویڈیوز

    زبان