• صفحہ اول>>کاروبار

    چین غیر ملکی کاروباروں کی طویل مدتی ترقی کے لیے سازگار مواقع فراہم کرے گا: وزارت تجارت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-06

    6فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)5 جنوری کو منعقدہ پریس بریفنگ میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ، حہ یا دونگ نے کہا کہ چین، 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-2030) کے دوران غیر ملکی کاروباروں کی طویل مدتی ترقی کے لیے سازگار مواقع فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ثابت قدمی کے ساتھ اعلیٰ ترقیاتی معیار کے حصول کی جانب گامزن رہے گا ، اعلیٰ معیارکے کھلے پن کو جاری رکھے گا، کثیر الجہت تجارتی نظام کی مضبوطی کو یقینی بنائے گا نیز اس دوران دوسرے ممالک کے ساتھ مساوی اور باہمی مفادات پر مبنی اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ترقی کو مضبوط کرے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ 2025 میں ، جنوبی کوریا کی چین میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 14.1 فیصد اضافہ ہوا، کینیڈا کی ہائی ٹیک سرمایہ کاری میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، فن لینڈ کی مینوفیکچرنگ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 21.7 فیصد اضافہ ہوا اور چین میں ، برطانیہ کی مجموعی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 15.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اس سال چین کے دورے کرنے والے جنوبی کوریا، کینیڈا، فن لینڈ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو مضبوط کیا نیز اقتصادی و تجارتی تعاون کے لیے وسیع تر مواقعے پیدا کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں نے ملٹی نیشنل کمپنیز کے چین میں سرمایہ کاری اور آپریشنز کو بڑھانے کے سلسلے میں اعتماد کو بڑھایا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان