• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی ہائی نان کے رہائشیوں کے لیے درآمد شدہ سامان پر زیرو ٹیرف پالیسی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-06

    6فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)5 جنوری کو چین کی وزارت خزانہ، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) پر ہائی نان کے رہائشیوں کے لیے درآمد شدہ سامان پر فوری طور پر نافذ العمل، زیرو ٹیرف پالیسی کا اعلان کیا گیا ۔

    پالیسی کے مطابق درآمدی محصولات کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس اور کسٹم اور مقامی سطح پر نافذ ہونے والے کنزیومر ٹیکس، خریدی جانے والی ان اشیا پر معاف کیے جائیں گے جو ایف ٹی پی کے رہائشیوں نے مخصوص ریٹیل سٹورز سے خریدی ہوں گی۔

    اس پالیسی کے تحت اہل رہائشیوں میں وہ چینی شہری شامل ہیں جن کے پاس ہائی نان کا شناختی کارڈ، مقامی رہائشی اجازت نامہ، یا مقامی سوشل سکیورٹی کارڈ ہے نیز وہ غیر ملکی افراد جو ہائی نان میں کام کرتے ہیں یہاں قیام پذیر ہیں اور ان کے پاس درست رہائشی اجازت نامے ہیں وہ بھی اس پالیسی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

    پالیسی کے اہل ہر فرد کو 10,000 یوان (تقریباً 1,437.4 امریکی ڈالر) سالانہ کا ڈیوٹی فری خریداری کوٹہ دیا جاتا ہے، اور خریداری کی تعداد پر کوئی حد نہیں ہے۔ اس پالیسی میں روزمرہ ضروریات کی اشیا مثلاً کھانے پینے کی مخصوص اشیا ، روزمرہ کی کیمیائی مصنوعات، گھریلو سامان اور ماں اور بچوں سے متعلق اشیا بھی شامل ہیں۔مشترکہ بیان کے مطابق، یہ پالیسی ہائی نان ایف ٹی پی میں اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان