6فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)قدیم چیلو (آج کا صوبہ شاندونگ) کے شعلوں سے تخلیق پانے والا زیبو رنگین گلاس آرٹ کے ذریعے ، مسلسل 1,000 سال سے زائد عرصے سے سیلیکا ریت کو مہارت کے ذریعے کرسٹل کے شاہکاروں میں تبدیل کرتا آرہا ہے۔ کاریگر پگھلے ہوئے شیشے کو ایک ہموار حرکت دیتے ہوئے پھونکتے، بل دیتے، کھینچتے اور شکل دیتے ہوئے دہکتی ہوئی مائع خوبصورتی کو ایک شاندار فن کی صورت ہیں ڈھالتے ہیں۔



