• صفحہ اول>>دنیا

    نائجیریا میں دہشت گرد حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک، یو این سیکیورٹی کونسل کی جانب سخت ترین مذمت

    (CRI)2026-02-20

    3 فروری کو نائجیریا کی ریاست کوالا کے مقامی انتظامی علاقے کیاما کے دو گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ نائجیریا کی حکومت نے بعدازاں اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا۔ نائجیریا کے صدر ٹینوبو نے جائے وقوعہ پر فوج تعینات کرنے کا حکم دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 17 فروری کو ایک پریس بیان جاری کیا، جس میں دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بیان میں تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی پرکاری ضرب لگانے میں نائجیریا کی حکومت کے ساتھ فعال تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گرد حملوں کے مرتکبین، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سہولت کاروں کا احتساب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔معلوم ہوا ہے کہ طویل عرصے سے نائجیریا داعش اور القاعدہ کا شکار ہے۔ اس علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں "بوکو حرام" اور "داعش کی مغربی افریقہ شاخ" شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان