• صفحہ اول>>ویڈیوز

    چھاؤشان، جہاں تازہ ذائقے حواس کو بیدار کرتے ہیں، ڈھول کی تال روح کو جگاتی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-12

    12فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چھاؤشان کے لوگوں کے لیے، ناشتہ صرف پیٹ بھرنے کا معاملہ نہیں ہے؛ یہ ہر روز ،زندگی کی تال کا آہنگ مرتب کرنے کی ایک رسم ہے۔

    چھاؤشان کے ناشتے کی دکان کے باورچی ، جینگ یاوپنگ کا کہنا ہے کہ ہر صبح لوگ ورزش کرنے کے لیے گھروں سے باہر آتے ہیں، پھر صبح کی چائے اور ناشتے کے لیے جگہ تلاش کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک عادت بن جاتی ہے

    ناشتے کی یہ ثقافت چھاؤشان کے کھانوں کی تازگی اور من پسند پکوان بنانے کی جستجو سے تعلق رکھتی ہے۔ بکثرت خریداری اور اسی دن اس کی تیاری کی سرگرمی ،سڑک کے کنارے بنی ناشتے کی دکانوں کو نہ صرف نئی توانائی حاصل کرنے اور اہل علاقہ کے لیے مل بیٹھنے کی جگہوں میں تبدیل کر دیتی ہے بلکہ یہ خاموشی سے شہر کی روزمرہ زندگی کی سب سے بنیادی اور مستحکم تال کو برقرار رکھتی ہے۔

    چھاو فانگ اینگ گہ بینکوئیٹ ریستوران کے سربراہ چھین جی یی کے مطابق، چھاؤشان کے کھانے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے اجزا تازہ، ہلکے لیکن بھرپور ذائقوں سے رچے ہوتے ہیں۔ باوجودیکہ تمام پکوان بہت اچھے ہوتے ہیں ہھر بھی ہم ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ انہیں کیسے مزید بہتر بنایا جائے۔ کھانوں کے ہلکا پھلکا ہونے کا مطلب بے ذائقہ ہونا ہرگز نہیں ہے؛ یہ حاصل کردہ تجربے، صبر اور بروقت فیصلہ سازی کا نتیجہ ہے۔ روزانہ، ذائقے اور حرارت کو اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے کہ اجزا اپنی بہترین خوبیوں اور ذائقوں کے ساتھ نکھر کر سامنے آئیں۔

    جب رات ہوتی ہے، ریستوران روشنی سے جگمگاتے ہیں، برتنوں کی آوازیں ہنسی کی کھنک اور باتوں کی آواز کے ساتھ ملتی ہیں۔ ایک کے بعد ایک نئی ڈش نہ صرف تازہ، مزیدار ذائقے لے کر میز پر آتی ہے بلکہ لوگوں کے درمیان اعتماد اور گرمجوشی کو بھی بڑھاتی ہے۔پھر ڈھول بجنے لگتے ہیں، اور اینگ گہ رقص، یا "ہیرو کے گانے پر رقص،" سٹیج پر پیش کیا جاتا ہے ۔ مضبوط قدم اور ہم آہنگ تالیں اس قدیم لوک روایت کی مستقل و متحرک زندگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ چھاؤشان کے علاقے میں مقبول، اینگ گہ ڈانس پرفارمنس میں رقص، اوپیرا اور مارشل آرٹس کا ایک کمال امتزاج نظر آتا ہے۔

    شانتھو یوتھ اینگ گہ گروپ کے رکن، چھین وے ہاو کے لیے، اینگ گہ صرف ایک پرفارمنس نہیں بلکہ چھاؤشان کے لوگوں کے اتحاد کی روح کی نمائندگی ہے۔ ایک مشترکہ مقصد کے تحت اکٹھے ہو کر ، رقاص ایک ساتھ ، ڈھول کی تال پر حرکت کرتے ہیں تو چھاؤشان کے طرزِ زندگی کا منظر تخلیق ہوتا ہے، جس میں اعتماد اور دیانت کی قدر کی جاتی ہے اور ایک دوسرے کا خیال رکھا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں، خواتین کی ایک بڑی تعداد ، اینگ گہ گروپس میں شامل ہوئی ہے جس سے روایت میں اظہار کے مزید رنگ بھرے گئے۔ ان کی استقامت سے اینگ گہ رقص کے نئے پہلو سامنے آئے ہے اور اس کا مستقبل زیادہ وسیع ہوا ہے۔

    اس ساحلی سرزمین میں، سمندر کی جانب نظر جمائے ہوئے ایک کھلا وسیع جذبہ ،روایات اور مسلسل عمل سے جڑا ہوا ہے۔ گھر کے پکوان کی بھاپ اڑاتی تھالیوں سے لے کر اینگ گہ پرفارمنس کی تھرک اور جاندار گونج تک، چھاؤشان روایات کو روزمرہ زندگی میں ضم کرتا ہے، دنیا کے سامنے چینی ثقافت کی روح اس کی گہری مضبوط جڑیں اور جدید توانائی پیش کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان