11فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مشرقی چین میں سردی صرف ایک موسم نہیں ہے، یہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ جیسے جیسے آئس اینڈ سنو ٹور ازم بڑھ رہا ہے، مشرقی چین کے صوبے حیلو نگ جیانگ کا "آئس سٹیہاربن " شمال میں موسم سرما کا ایک اہم مقام بن گیا ہے۔ یہاں سردی کا موسم آئس اینڈ سنو اکانومی اور اس کے فنکاروں کو زندگی کی حرارت دیتا ہے۔
اس ویڈیو میں، موسمِ سرما کے دو فنکار اپنی کہانیاں اور آئس اینڈ سنو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں: لی چیوشی، ہاربین کے مشہور "جائنٹ سنو مین" کے ڈیزائنر ہیں جب کہ اور چھین فئے یوئے ، ہاربن نارمل یونیورسٹی میں برف کے مجسمے بنانے کے فن کی طالبہ ہیں۔ اگرچہ ان کی تخلیقات وقت کے ساتھ پگھل جاتی ہیں، لیکن وہ دیکھ بھال، صبر اور جوش جو وہ اپنی تخلیقات میں ڈالتے ہیں، برقرار رہتا ہے اور شمال مشرقی چین کی موسمِ سرما کی محبت کو خاموشی کے ساتھ آگے بڑھاتا ہے۔



