• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    خلائے بسیط کی تحقیق میں پیش رفت کے  لیے چین کا اے آئی  ماڈل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-24
    خلائے بسیط کی تحقیق میں پیش رفت کے  لیے چین کا اے آئی  ماڈل

    24 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن) چینی محققین نے فلکیاتی امیجنگ کے لیے ایک اے آئی ماڈل ASTERIS تیار کیا ہے ۔یہ ماڈل چھنگہوایونیورسٹی کی ایک بین الشعبہ جاتی تحقیقی ٹیم نے تیار کیا ہے جس میں کمپیوٹیشنل آپٹکس اور اے آئی ایلگوردھمز کا استعمال کیا گیا ہے۔

    جریدے ،سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، یہ ماڈل انتہائی مدھم فلکیاتی سگنلز کو کھوجنے، 13 ارب نوری سال دور کی کہکشاؤں کی شناخت کرنے اور خلا کی اب تک لی جانے والی تصاویر سے بھی آگے خلائے بسیط کی انتہائی گہرائی تک کی تصاویر تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے ۔

    کائنات کی ابتدا اور اس کے ارتقاء کو سمجھنے کے لیے دور دراز کےمدھم آسمانی اجرام و اجسام کی تلاش بہت اہم ہے۔ لیکن اکثر اتنی دور سے آنے والے کمزور سگنلز کا پس منظر کے آسمانی شور اور دوربینوں سے آنے والی حرارت کی شعاعوں سے چھپ جانا فلکیات دانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔تاہم مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ماڈل کی "خود کار نگرانی والی سپیٹیو ٹیمپورل ڈی نوائزنگ" تکنیک کو جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے ڈیٹا پر لاگو کرنے سے مشاہداتی کوریج کو تقریباً 500 نینو میٹر کی مرئی روشنی سے 5 مائیکرو میٹر اوسط انفرا ریڈ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ دریافت کی گہرائی کو 1.0 میگنی ٹیوڈ سے بڑھاتا ہے، جس سے دوربین مؤثر طور پر ایسے اجسام کو بھی دیکھ سکتی ہے جو پہلے ممکنہ حد سے 2.5 گنا کم روشنی والے ہیں۔

    چھنگہوایونیورسٹی میں شعبہ فلکیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیقاتی ٹیم کے رکن ٹسائی جینگ کے مطابق ، اس ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے، ٹیم نے "کاسمک ڈان" دور سے 160 سے زیادہ ممکنہ ہائی ریڈ شفٹ کہکشاؤں کی شناخت کی، جو تقریباً 200 ملین سے 500 ملین سال بعد کی ہیں، اور یہ سابقہ طریقوں کے مقابلے میں دریافتوں کی تعداد کو تین گنا بڑھاتا ہے۔

    محققین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ماڈل خلا ئی دوربین کے ڈیٹا کی بڑی مقدار کو سمجھ سکتا ہے اور یہ مختلف مشاہداتی پلیٹ فارمز کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک عالمی ڈیپ سپیس ڈیٹا اینہانسمنٹ پلیٹ فارم میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محققین توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی نیکسٹ جنریشن دوربینوں پر استعمال کی جائے گی تاکہ ڈارک انرجی ، تاریک مادوں، کائنات کے آغاز اور ہمارے نظام شمسی سے پار کے سیاروں کے بارے میں اہم سائنسی سوالات کے جوابات دیئے جا سکیں ۔

    ویڈیوز

    زبان