• صفحہ اول>>ویڈیوز

    منجمد برف تلے دبی سیاہ مٹی پر کامیاب "ہاٹ اکانومی"

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-13

    13فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)حالیہ سالوں میں، "آئس اینڈ سنو کلچر " نے خوب فروغ پایا ہے جس کے باعث آئس اینڈ سنو اکانومی میں بھی استحکام اور اضافہ ہوا ہےاور اس نے چین بھر میں ایک قومی "آئس اینڈ سنو بوم" جگایا ہے۔ان علاقوں نے برف کو ایک پل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، ثقافت اور سیاحت کے انضمام کو فروغ دیا، صنعتی ترقی کو آگے بڑھایا اور آئس اینڈ سنو اکانومی کی ترقی کا ایک منفرد راستہ تشکیل دیا ہے۔

    "سرد وسائل" "گرم اثرات " مرتب کر رہے ہیں۔ شمال مشرقی چین کے صوبے حیلو نگ جیانگ میں، 1963 کی آئس لینٹرن گارڈن پارٹی سے لے کر ہاربن کے جاؤ لن پارک تک، ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے قیام سے اس برفانی قصبے کی ماحولیاتی سیاحت کی طرف منتقلی تک، آئس اینڈ سنو ثقافت نسل در نسل منتقل ہوئی ہے ۔اس سفر کے دوران اس میں جدت لائی گئی اور مسلسل نئی روح پھونکی جاتی رہی۔

    ہاربن کے مقامی ڈیزائنر لی چیوشی کا "جائنٹ سنو مین" آن لائن بے حد مقبول ہو چکا ہے؛ چھین فے یوئے ، ایک نوجوان مجسمہ ساز ہیں ، جو برف سے مجسمے تراشتی ہیں اور ان میں شمال مشرقی چین کی منفرد رومانوی روح کو پیش کرتی ہیں؛ اور جانگ وئے، جو کبھی جنگلات کے محکمے میں کام کرتے تھے انہوں نے آئس اینڈ سنو ٹورازم میں اپنی ایک نئی دنیا تلاش کی ہے۔ وہ موسم جو کبھی شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے پریشانی اور بھاری بوجھ لگتا تھا ، اب ذرائع روزگار اور اس علاقے کی آمدن کا نیا انجن بن گیا ہے۔

    آئس اینڈ سنو قیمتی اثاثے ہیں۔ آئس اینڈ سنو اکانومی ، اس شعبے کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی مخلصانہ توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔ آئس اینڈسنو نہ صرف فن کو صنعت سے جوڑتے ہیں بلکہ چین کو وسیع تر دنیا سے بھی جوڑتے ہیں۔ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد برف کی خوبصورتی کو دیکھنے، سردیوں کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے اور آئس اینڈ سنوکے منفرد تجربے کے لیے، شمال مشرقی چین، خاص طور پر حیلو نگ جیانگ کا سفر کر رہی ہے اور اس منجمد علاقے میں چھپی زندگی کی حرارت اور شمولیت کو محسوس کر رہی ہے۔

    اس سیاہ مٹی پر، آئس اینڈسنو سے ایسی قوت جمع ہو رہی ہے، جو زندگی اور امید سے بھرپور مستقبل کا اشارہ دیتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان