13 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن) روایتی چینی کیلنڈر کے مطابق، سال کا آخری دن یعنی چینی سال نو کی شام قریب ہے۔جشنِ بہار کے جوش نے ماحول کو خوب گرمایا ہو ا ہے، جشن کا جذبہ نہ صرف سرخ آرائشی اشیا اور خاندانوں کی ملاقات میں نظر آتا ہے، بلکہ ہر میز پر موجود علامتی پکوانوں میں بھی جھلکتا ہے۔ ڈمپلنگز میں چھپے خوش قسمتی کے سکے اور تھانگ یوان (لیس دارچاول کے گلگلے) خاندانی اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ پکوان خوشحالی، صحت، اور اکٹھے رہنے کی امید لے کر آتے ہیں۔



