14فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)اس ویڈیو کے ذریعے چینی نوجوان سالار، پاکستانی دوستوں کو جوہائی کی سب ڈسٹرکٹ شی شان کے شنگ فو روڈ پر اس خاص بازار میں لے جا رہا ہے جہاں نئے چینی سال کی تیاری، اس سے متعلق آرائشی اشیا اور ان کے ذریعے اس تہوار کی رسومات کے بارے میں جانا جائے گا۔
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق 2026، گھوڑے کا سال ہے اور تمام تر ماحول نئے سال کی گرم جوشی اور خاندانوں کے ملاپ کی خوشی کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ گھوڑے کے سال کی مناسبت سے خریداری کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور اس سے منسوب خوش بختی کا ذکر بھی پاکستانی دوستو ں کو یقیناً چین کے جشنِ بہار اور گھوڑے کے سال کی اہمیت سے متعارف کروائے گا۔
(عکس بندی : سالار ایڈیٹر: حیا)



