آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، 2026 میں چین میں ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) آٹھ ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے، جو عارضی طور پر دنیا میں سرفہرست ہے۔ اب تک اسپرنگ فیسٹیول کےدوران چین کے فلم باکس آفس کی کل آمدنی (بشمول پری سیلز) 5.4 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں فلمیں پیگاسس تھری، سکئیر آوٹ، بلیڈز آف دی گارڈیئنز اور بونی بئیرز : دی ہیڈن پروٹیکٹر تاحال باکس آفس میں ٹاپ چار پوزیشنز پر ہیں۔ 2026 اسپرنگ فیسٹیول کے فلمی سیزن کا دورانیہ 15 سے 23 فروری تک ہے۔ موجودہ اسپرنگ فیسٹیول فلم مارکیٹ میں متعدد نئی فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں اسپائی تھرلرز، ایکشن، کامیڈی اور اینیمیشن فلمیں شامل ہیں۔




