• صفحہ اول>>دنیا

    چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے فروغ کی مثبت کوششیں جاری رکھے گا

    (CRI)2026-02-25

    اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ٹینگ فی نے 24 فروری کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں "یوکرین میں پائیدار امن کی حمایت" کی قرارداد کے مسودہ پر ووٹنگ کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ موجودہ اہم موڑ پر، چین بین الاقوامی برادری سے امید کرتا ہے کہ وہ بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنرل اسمبلی سے توقع کرتا ہے کہ وہ رکن ممالک کے درمیان امن کے لیے مشترکہ فہم کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین بحران کے سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

    ٹینگ فی نے کہا کہ چین اس قرارداد پر ووٹنگ میں غیر حاضر رہا اور یہ پوزیشن یوکرین کے معاملے پر چین کے مستقل اصول اور مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ چین ہمیشہ یہ سمجھتا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کی جانی چاہیے، تمام فریقین کے جائز تحفظات اور خدشات کو اہمیت دی جانی چاہیے، اور بحران کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی حمایت کی جانی چاہیے۔

    اسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حمایت کے 107 ووٹوں ،مخالفت کے 12 ووٹوں اور 51 ممبران کی غیر حاضری کے ساتھ "یوکرین میں پائیدار امن کی حمایت" کی قرارداد منظور کی ۔

    ویڈیوز

    زبان