• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی ٹرپس کی کل تعداد 596 ملین رہی

    (CRI)2026-02-25

    چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سنٹر کے اندازے کے مطابق، چینی نئے سال کی نو روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی ٹرپس کی تعداد 596 ملین رہی، جو گزشتہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے مقابلے میں 95 ملین زیادہ ہے۔ اندرون ملک سیاحت پر مجموعی اخراجات803 ارب 483 کروڑ یوان ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 126 ارب 481 کروڑ یوان کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں ۔ سیاحوں کی تعداد اور اخراجات دونوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کا فلم سیزن بھی باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔تعطیلاتی فلم سیزن میں مجموعی باکس آفس آمدن 5.752 ارب یوان رہی، جبکہ سینما گھروں کا رخ کرنے والے ناظرین کی تعداد 12 کروڑ تک جا پہنچی۔

    ویڈیوز

    زبان