چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق،رواں سال جنوری سے اپریل تک،چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کا کل منافع 2.43584 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 18.2فیصد کا اضافہ ہے۔
سرکاری ملکیتی اداروں کا کل منافع 827.15 بلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 17.1 فیصد کا اضافہ ہے۔شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا مجموعی منافع 1.88344 ٹریلین یوآن رہا ،جو سال بہ سال 24.0 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیرونی ممالک، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سرمایہ کاری اداروں کا مجموعی منافع 542.24بلین یوآن رہا، جس میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔ملک کے نجی شعبے کے اداروں کا مجموعی منافع 651.14بلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.7 فیصد زیادہ ہے۔
صرف اپریل کے مہینے میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 24.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔




