• صفحہ اول>>کاروبار

    چین اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق مذاکرات کی پیش رفت پر چینی وزارت تجارت کاردعمل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-29

    29 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) اٹھائیس مئی کو ، چینی وزارتِ تجارت کی پریس کانفرنس میں وزارتِ تجارت کے ترجمان حہ یا تھونگ نے ، چین-امریکا محصولات کے حوالے سے مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محصولات کا مسئلہ ہمیشہ سے چین اور امریکا کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ چین اور امریکا کے سربراہان کی سٹریٹجک رہنمائی میں، دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی ٹیمز نے محصولات کے مسئلے اور دو طرفہ محصولات کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

    ترجمان نے امید ظاہر کی کہ باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے مثبت مواقع فراہم کرنے کی خاطر ، امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا ۔ فریقین اصولی طور پر تجارتی کونسل کے تحت مساوی حجم کی مصنوعات کے لیے یکساں محصولات کو کم کرنے کے فریم ورک پر بات کرنے پر متفق ہیں، جس کا حجم ہر فریق کے لیے 30 ارب امریکی ڈالر یا اس سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی اقتصادی اور تجارتی ٹیمز قریبی رابطے میں رہیں گی اور مخصوص انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمل درآمد کو جلد از جلد آگے بڑھائیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان