30 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔چائنا مینڈ سپیس انجینئرنگ کے مطابق، 210 دن تک مدار میں رہنے کے بعد، شینزو- 21 انسان بردار خلائی پرواز کے خلاباز مشن مکمل کر کے ، بیجنگ وقت کے مطابق 29 مئی کی رات آٹھ بج کرگیارہ منٹ پر، شینزو-22 انسان بردار خلائی جہازکے ذریعے دونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر اترے۔
تینوں خلاباز 30 مئی کو بیجنگ پہنچے ۔چائنا مینڈ سپیس انجینئرنگ نے بتایا کہ چینی خلاباز جانگ لو، وو فئے اور جانگ حونگ جانگ کی جسمانی صحت بالکل ٹھیک ہے اورمشن مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔









