2 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)برکس ،نئے صنعتی انقلاب کی نمائش 27 سے 29 مئی تک شیا مین میں منعقد ہوئی جس میں ، مستقبل کو ایک "تصور "کی بجائے ایک "حقیقت" کی صورت میں پیش کیا گیا ۔ تھانگ ہو لو بناتے انسان نما روبوٹ اور ٹک ٹیک ٹو کھیلتے روبوٹ سے لے کر ، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے eVTOL ایئر کرافٹ، بغیر پائلٹ کے گائرو پلین، اے آئی پر مبنی تشخیصی آلات اور سمارٹ زراعت کے آلات تک سب کچھ یہاں پیش کیا گیا۔ یہاں جدید ٹیکنالوجیز کے حقیقی دنیا میں منتقل ہونے کا بہت قریب سے جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا : کم ارتفاع کی سیاحت اور موسمیاتی ترمیم سے لے کر ہسپتالوں، کھیتوں اور کارخانوں تک، یہاں نیا صنعتی انقلاب صرف دیکھنے کی حد تک نہیں ہے، بلکہ اس کا عملی آغاز ہو چکا ہے۔



