چینی وزارت قدرتی وسائل کے مطابق، چین کی سمندری پانی کو میٹھا کرنے کی یومیہ صلاحیت 3 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے، جو 15 ملین لوگوں کی یومیہ پانی کی کھپت کے برابر ہے۔
کھارے پانی کو میٹھا کر نے کی صلاحیت میں اضافے نے ساحلوں پر موجود شہروں کے رہائشیوں کی زندگی کی ضروریات کو یقینی بنایا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی جزائر کے مقامی رہائشیوں کو وسیع پیمانےپر فائدہ پہنچا رہی ہے ۔ اس وقت صوبہ شین ڈونگ، صوبہ زے جیانگ اور صوبہ ہائی نان اور دیگر علاقوں میں اس ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے اور صرف مذکورہ تینوں صوبوں میں 30 سے زائد دور دراز جزائر میں میٹھے پانی کی فراہمی کی کوریج کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس سے اس حوالے سے شہریوں کی مشکلات مکمل طور پر ختم ہو گئی ہیں۔
چین کے "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے" کی مدت میں داخل ہوتے ہوئے، سمندری پانی کو میٹھا کرنےکی چینی صنعت مسلسل اعلیٰ معیار، سبز ترقی، اور بین الاقوامی معیار کی طرف بڑھ رہی ہے ، ملک کے آبی وسائل کی سلامتی کی صلاحیت بھی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور مؤثر اور پائیدار آبی وسائل کے استعمال کی رفتار میں اضافہ ہو رہاہے ۔



