مقامی وقت کے مطابق 3 جون کی صبح، ایران کی پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2 جون کی رات، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا، جس سے اس کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔
بیان کے مطابق امریکہ کے اس جارحانہ اقدام اور آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کے جواب میں ، پاسداران انقلاب نے میزائل سے امریکہ اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز "پانایا" پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے اس نئے دور میں امریکی فوج نے جزیرہ قشم کے جنوب میں پاسداران انقلاب کے ایک کمیونیکیشن ٹاور پر حملہ کیا جس کے جواب میں ، پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے خطے کے ایک ملک میں واقع امریکی ائیر بیس اور امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
اس دوران مقامی وقت کے مطابق 2 جون کو، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس دن امریکی فوج نے ایران کی طرف سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روکا اور مشرق وسطیٰ میں ایران کی جانب سے حملوں کی کوششوں کے جواب میں جزیرہ قشم پر " سیلف ڈیفنس اٹیک " کیا۔
سینٹرل کمانڈ نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ انہوں نے میزائل اور ڈرون سے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور مشرق وسطیٰ میں واقع ایک امریکی ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ بیا ن میں کہا گیا ہےکہ ایران کی طرف سے امریکی افواج پر کیے گئے تمام حملے ناکام ہو ئے ہیں ۔



