3 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی وزارت خارجہ اور گوانگ دونگ صوبے کی عوامی حکومت مشترکہ طور پر یکم سے پانچ جون تک، "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے سفر کا آغاز : چین کی ترقی دنیا کے لیے موقع " کے موضوع پر ایک ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں مختلف ممالک کے سفرائے کرام نے ٹیکنالوجی میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ کا مشاہدہ کیا اور جدید پیداواری لائنز سے لے کر نقل و حمل کے سبز حل تک تمام ترقیاتی کامیابیوں کی بھرپور تعریف کی ۔



