4 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں، چین کے صوبے گوئے جو میں چھیانگ دونگ نان میاو اور دونگ خود اختیار پریفیکچر کے شہر کھائلی کے فیشن کیپٹل کہلانے والے "ٹسون ٹی" یا ویلیج ٹی میں ،روایتی قومیتی لباس میں ملبوس بچے ، ریمپ پر فیشن کی دنیا کے بڑے ستاروں کی طرح پر اعتماد انداز میں چلتے ہوئے نظر آئےاور لوگوں سے خوب داد سمیٹی ۔
یہ بچے "پروفیشنل ماڈلز" نہیں ہیں بلکہ یہ مقامی دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں ان میں دو سالہ بچے سے لے کر سی ایم جی سپرنگ گالا 2026 میں شرکت کرنے والے بچوں تک ہر مزاج اور عمر کے بچے شامل ہیں۔
"ٹسون ٹی" رن وے پر صرف "فیشن واک" نہیں ہو رہی یہاں غیر مادی ثقافتی ورثے کو لباس میں بُنا جا رہا ہے اور روایت فیشن میں زندہ ہو رہی ہے۔یہاں نوجوان نسل ، قصہ گو اورقومیتی ثقافت کے وارث کے طور پر سامنے آرہی ہے۔



