• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    مچھلی کی کھال ، تخلیق کاروں کے لیے کینوس بن گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-04

    4 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)جب آپ مچھلی کی کھال کے بارے میں سوچتے ہیں، تو کیا آپ اسے کھانے کی چیز کے طور پر دیکھتے ہیں یا ایک عمدہ آرٹ فارم تصور کرتے ہیں؟

    شمال مشرقی چین کی جھیل چھاگان کی ماہی گیری کی روایات سے جنم لینے والی ، مچھلی کی کھال کی دستکاری کو فنکاروں نے نئے اختراعی انداز میں تخلیق کرتے ہوئے مچھلی کی کھال کو پینٹنگز، زیورات اور آرائشی اشیا میں تبدیل کر دیا ہے۔ احتیاط کے ساتھ کی گئی کٹائی، سلائی اور ڈیزائن کے ذریعے غیر مادی ثقافتی ورثے کی دستکاری میں مچھلی کی کھال کی قدرتی ساخت اور خوبصورتی کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ وہ کھال جو پہلے محض روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ایک عام چیز تھی ، اب وہ مقامی ثقافت کا ایک "فیشن ایبل" اظہار بن چکی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان