
2 جون 2026 ۔شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر تھونگ جیانگ کے ایک پرائمری سکول میں ، "حہ جین یی ما کھان قصہ گوئی " کے فن کی بلدیاتی سطح کی مورث ووجنگ، طلبہ کے سامنے اس فن کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں۔ تھونگ جیانگ ،چین میں حہ جہ قومیت کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ حالیہ برسوں میں اس شہر نے حہ جہ قومیت کے "حہ جین یی ما کھان قصہ گوئی " سمیت مچھلی کی کھال کی دستکاریوں اور مقامی ماہی گیری و شکار کی روایات جیسے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد جدید دور میں ،روایتی قومیتی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔(شنہوا۔ نا یو چھی )

3 جون 2026 ۔شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر تھونگ جیانگ میں حہ جہ دستکاری کے تربیتی مرکز میں مچھلی کی کھال سے بنی اشیا نمائش پر رکھی گئی ہیں۔(شنہوا۔ نا یو چھی )

2 جون 2026 ۔شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر تھونگ جیانگ کے تخلیقی صنعتی پارک میں حہ جہ ثقافت کے روایتی کرداروں پر مشتمل اشیا ۔ (شنہوا۔ نا یو چھی )

2 جون 2026 ۔ تھونگ جیانگ کے ایک پرائمری سکول میں طلبہ ، حہ جہ ثقافت کے ریت سے بنے مخصوص ظروف بنانا سیکھ رہے ہیں ۔ (شنہوا۔ نا یو چھی )

3 جون 2026 ۔ تھونگ جیانگ کے گاوں باچھا کے یی ماکھان سٹڈی سینٹر میں ،"حہ جین یی ما کھان قصہ گوئی " کے فن کی بلدیاتی سطح کی مورث ووگوئی فینگ ، نوجوان طلبہ کو اس فن کی تکنیک سکھا رہی ہیں۔ (شنہوا۔ نا یو چھی )

2 جون 2026 ۔ تھونگ جیانگ کے پرائمری سکول میں طلبہ کو مچھلی کی کھال سے مختلف دستکاریاں بنانا بھی سکھایا جاتا ہے۔ (شنہوا۔ نا یو چھی)

3 جون 2026 ۔ تھونگ جیانگ میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے ایک مشاہداتی مرکز میں مچھلی کی کھال کے فن پارے۔(شنہوا۔ نا یو چھی)



