چین کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ملک کی نقل و حمل کی اقتصادی سرگرمیاں مجموعی طور پر مستحکم رہیں اور اہم اشاریوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔
جنوری سے جولائی تک چین میں تجارتی بنیادوں پر 32.97 ارب ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.8 فیصد زیادہ ہے۔رواں سال کے آغاز سے ملک کی متعدد بندرگاہوں نے بیرونی تجارت کے لیے نئی بحری گزرگاہیں تیزی سے شروع کی ہیں۔ پہلے سات ماہ میں ملک کی بندرگاہوں پر مجموعی 10.56 ارب ٹن رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس میں بیرونی تجارت سے متعلق کارگو تھروپٹ میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔



