• صفحہ اول>>کاروبار

    حواوے اور ایچ پی نے گلوبل پیٹنٹ کراس-لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کر دیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-27

    27اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 26 اگست کو، چینی ٹیک جائنٹ حواوے اور ایچ پی نے ایک کثیر سالہ گلوبل پیٹنٹ کراس- لائسنسنگ معاہدے کی تکمیل کا اعلان کیا، جس کے تحت امریکی ٹیک کمپنی کو حواوے کے مخصوص وائی فائی سے متعلق پیٹنٹس تک رسائی حاصل ہوگی۔

    صنعت کے ماہرین، حقوقِ املاکِ دانش لائسنسنگ تعاون کے اس معاہدے کو حواوے کی اختراعی صلاحیتوں اور بنیادی تکنیکی طاقت کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ حواوے کے چیف انٹلیکچوئل پراپرٹی آفیسر ایلن فان کا کہناہے کہ حواوے جدید معلومات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی (ICT) کے شعبوں میں خود مختار اختراعات کے لیے پرعزم ہے۔ پیٹنٹ لائسنسنگ کے ذریعے، ہم اپنی اختراعات کو صنعتی سطح پر بانٹتے ہیں، دنیا بھر میں صارفین کو خاص طور پر معیاری ٹیکنالوجیز میں جدید تکنیکی تجربات فراہم کرتے ہیں۔

    2025 کے آخر تک، حواوے نے امریکا، یورپ، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر اہم مارکیٹس میں بڑے ICT مینوفیکچررز کے ساتھ پیٹنٹ لائسنس کے 260 سے زائد معاہدے کیے، جن میں 2025 میں کیے جانے والے معاہدوں کی تعداد 34 ہے۔ 2024 کے آخر تک حواوے کے وائی فائی سے متعلق پیٹنٹس کے تحت 1.2 بلین سے زائد صارفین کے الیکٹرانک آلات کو لائسنس دیا گیا تھا۔ کمپنی ذرائع کے مطابق 2024 میں، حواوے کی پیٹنٹ لائسنسنگ کی آمدن تقریباً 630 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔

    ویڈیوز

    زبان