• صفحہ اول>>ویڈیوز

    گلیشیئر کا ملبہ بہہ کر  کیسے جی رونگ بندرگاہ  تک  آیا –جانیے  30 سیکنڈ میں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-29

    29اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اے آئی کے ذریعے بنائی گئی اس 30 سیکنڈ کی ویڈیو  میں  جی رونگ کی بندرگاہ پر ٹوٹنے والی آفت  کے عمل کو واضح کیا گیاہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ قدرتی آفت نیپال میں ایک بلند و بالا گلیشئر کے ٹوٹنے  کی وجہ سے شروع ہوئی۔

    چین کی وزارت قدرتی وسائل کے سینئر انجینئر گو جاؤچھینگ کے مطابق، یہ آفت نیپال میں ایک گلیشئر کے ٹوٹنےسے  شروع ہوئی۔ پگھلے ہوئے برفانی تودے  اور چٹانوں کے ٹکڑے  ، تیزی سے نیچے  نشیبی علاقے کی طرف بہنے لگے  اور ان کے راستے میں آنے والے قدرے کمزور گلیشیئرز کے ٹکڑے بھی اس بہاو کا حصہ بنتے گئے  ۔دریائے جی رونگ  جانگ بو پہنچنے سے پہلے ہی  یہ ملبے کے ایک زوردار  بہاؤ میں تبدیل ہو چکا تھا جس نے ایک بپھرتے ہوئے طوفانی ریلے کی شکل اختیار کر لی۔ 

    ماہرین کا اندازہ ہے کہ ملبے کے اس طوفانی ریلے کو بندرگاہ تک  تک پہنچنے میں صرف سات منٹ لگے۔

    ویڈیوز

    زبان