13 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مغربی چین کے صوبے چھنگ ہائی کے دارالحکومت شی نینگ میں، گولوگ شی نینگ قومیتی مڈل اسکول نے جون کے مہینے میں اپنے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے تقریب اسناد کا انعقاد کیا۔
طلبہ نے اپنے ذاتی تبتی لباس پہنےاور ایک ایک کر کے "ٹاپ اسکالر گیٹ" سے گزرے، جہاں اساتذہ اور ہم جماعتوں نے ان کے گلے میں سفید ہادا ڈالا – ہادا، تبتی ثقافت میں نیک خواہشات، دعاوں اور خلوص کے اظہار کی علامت ہے۔
جب فارغ التحصیل طلبہ، اسکول کے دروازے سے باہر نکلے تو ان کی زندگی کے اگلے بڑے سفر کا آغاز ہوا۔ ہم ان کو مبارک باد دیتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہیں!



