• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    شنگھائی کے لیے، عالمی تنظیم برائے املاک دانش کا پہلا "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-13

    12 اکتوبر کو جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک دانش کے ہیڈ کوارٹر میں پہلی "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ کی تقریب۔ (شنہوا – لیان یی)

    12 اکتوبر کو جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک دانش کے ہیڈ کوارٹر میں پہلی "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ کی تقریب۔ (شنہوا – لیان یی)

    13 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 12 اکتوبر کو جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک دانش کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں پہلے "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ جس میں شنگھائی سمیت بیلجیم کے شہر شارلروا اور برطانیہ کے شہر لیورپول نے پہلے "سٹیز آف انوویشن" کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    عالمی تنظیم برائے املاک دانش نے رواں سال "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ایک سال کے دوران، 194 رکن ممالک کے شہروں کی جانب سے اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے جرات مندانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    12اکتوبر2026،جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک دانش کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پہلی "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ تقریب۔ (شنہوا – لیان یی)

    12اکتوبر2026،جنیوا میں عالمی تنظیم برائے املاک دانش کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پہلی "سٹیز آف انوویشن" ایوارڈ تقریب۔ (شنہوا – لیان یی)

    عالمی تنظیم برائے املاک دانش کی ویب سائٹ کے مطابق، شنگھائی کا وژن یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی سائنس و ٹیکنالوجی اور دانشورانہ ملکیت کے مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مضبوط کرے اور ساتھ ہی وسیع تر اختراعی و تخلیقی ثقافت کو پروان چڑھائے گا۔ اس کے اہداف میں شامل ہیں: دانشورانہ ملکیت کے علم اور خدمات کو وسعت دینا، اختراعی بنیادی ڈھانچے اور ڈیٹا کو کھولنا، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کی معاونت نیز تحقیقی، صنعتی، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے مابین روابط کو مضبوط بنانا۔

    ویڈیوز

    زبان