• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی 100 خواتین ہیروز کے لیے، دو چینی خواتین کی نامزدگی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-13

    13 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت (FAO) کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی 99 اعزاز یافتہ افراد کی فہرست میں دو چینی خواتین، یو جن شیو اور دونگ من فانگ کو "زرعی نظام اور دیہی ترقی" اقدام کے تحت تنظیم برائے خوراک و زراعت کی 100 خواتین ہیروز میں شامل کیا گیا ہے۔

    یو جن شیو، صوبہ حوبے کی چھی چھون کاؤنٹی میں آئی جیو تھیراپسٹ ہیں، جسے عام طور پر moxibustion therapy بھی کہا جاتا ہے، جب کہ دونگ من فانگ صوبہ حونان کی یوئے یانگ کاؤنٹی میں، فینگ روئی ایگری کلچرل مشینری پروفیشنل کوآپریٹو کی صدر ہیں۔

    اقوام متحدہ نے 2026 کو کسان خواتین کے بین الاقوامی سال کے طور پر نامزد کیا ہے تاکہ زراعت اور خوراک کے نظام میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا جا سکے اور ایسی پالیسیز اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے جو ان کی مالیاتی وسائل، علم اور خدمات تک رسائی میں بہتری لائیں۔ اس حوالے سے ایف اے او نے ایک عالمی اقدام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت، کھیتی باڑی اور دیہی ترقی میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والی 100 خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو اعزازات سے نوازا جائے گا جس کے لیے 15 اکتوبر کو روم میں ہونے والے ورلڈ فوڈ فورم کے دوران ایک انعامی تقریب منعقد ہوگی۔

    ایف اے او کے مطابق، اس سلسلے میں 131 رکن ممالک سے 609 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جس میں اہلیت کا جائزہ، کام کا تجزیہ اور سینیئر مینیجمنٹ کی طرف سے درجہ بندی اور انتخاب کے لیے غور و خوض کے دو مراحل شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی جانب سے مہیا کردہ، یو جن شیو کی فائل فوٹو۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی جانب سے مہیا کردہ، یو جن شیو کی فائل فوٹو۔

    ایف اے او کی ویب سائٹ کے مطابق، یو جن شیو، نہ صرف چین میں قومی سطح پر تسلیم شدہ غیر مادی ثقافتی ورثے moxibustion therapy کی ایک معروف عملی ماہر ہیں بلکہ اس کے ساتھ ہی وہ "Qichun Moxibustion Therapist" لیبر سروس برینڈ کی برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں، یو جن شیو نے 30,000 سے زیادہ پروفیشنل تھیراپسٹس کو تربیت دی ہے اور ہزاروں لوگوں کو ملازمت تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں مدد دی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں کے رہائشیوں، خواتین اور معذور افراد کی آمدن میں اضافے کے لیے ان کی بھرپور رہنمائی اور معاونت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی جانب سے مہیا کردہ، دونگ من فانگ کی فائل فوٹو۔

    اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی جانب سے مہیا کردہ، دونگ من فانگ کی فائل فوٹو۔

    دونگ من فانگ، صوبہ حونان کی یوئے یانگ کاؤنٹی میں، رن شینگ رائس پروفیشنل کوآپریٹو اور فینگ روئی ایگری کلچرل مشینری پروفیشنل کوآپریٹو کی صدر ہیں۔ ایک کامیاب کارپوریٹ کیریئر کو ترک کر کے وہ اپنے آبائی علاقے میں واپس آئیں۔ یہاں کھیتی باڑی کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے مکینائزڈ اناج کی پیداوار کو بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کی معاونت کے لیے کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ، دیہی خواتین کے لیے روزگار، تربیت اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد دی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان