• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    16ویں ایئر شو چائنا میں چاند کے قریبی و بعیدی حصوں کے نمونے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-14

    14 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)13 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں ریاستی انتظامیہ برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور قومی دفاع نے مطلع کیا کہ چین کی 16ویں انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو سپیس ایگزیبشن میں چاند کے قریبی و بعیدی حصوں کے نمونے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ یہ نمائش جسے ایئر شو چائنا بھی کہا جاتا ہے 7 سے 13 دسمبر تک صوبہ گوانگ دونگ کے شہر جو ہائی میں منعقد ہوگی۔

    ریاستی انتظامیہ برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور قومی دفاع کے اہلکار یی لین نے نمائش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے لوگ، چھانگ عہ-5 اور چھانگ عہ-6 کے ذریعے چاند کے قریب اور انتہائی دور کے حصوں سے لائے گئے نمونوں کا قریب سے مشاہدہ و موازنہ کر سکیں گے۔

    گوانگ دونگ کے ایگزیکٹو نائب گورنر، جونگ ہو کے مطابق اس سال کے ایئر شو کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے اور ان ڈور نمائش کا رقبہ 135,000 مربع میٹر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نمائش میں 3,000 سے زیادہ آلات پیش کیے جائیں گے، جن میں سے تقریباً 10 فیصد پہلی بار منظر عام پر آئیں گے۔ نمائش کے مرکزی علاقے میں 170 سے زیادہ ہوائی جہازوں کی نمائش کی جائے گی۔ اب تک تقریباً 50 ممالک اور علاقوں سے 1,100 سے زیادہ کاروباری ادارے اس شو میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

    رواں سال ایئر شو چائنا کے آغاز کے 30 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ 1996 میں شروع ہونے کے بعد سے یہ شو، جدید ملکی اور بین الاقوامی ہوا بازی، سپیس ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی نمائش اور کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان