
27 جنوری 2026۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حیلونگ جیانگ کا ہاربن آئس اینڈ سنو تھیم پارک، سیاحوں کے لیے موسم سرما کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہے۔ (شنہوا۔ وانگ سونگ)
14 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 13 اکتوبر کو حیلونگ جیانگ کے آئس اینڈ سنو ٹورازم کے فروغ کی صوبائی تنظیم نے "آئس اینڈ سنو سیزن 2026-2027" کی تشہیری تقریب کے موقع پر بتایا کہ رواں سال موسمِ سرما کے دوران، ہاربن میں دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے رقبے کو 1.25 ملین مربع میٹر تک بڑھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا اور اس میں مجموعی طور پر 400,000 کیوبک میٹر برف استعمال ہوگی۔
رواں سال فروری میں ہاربن میں ایک دن میں 120,000 سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی، جو ایک شاندار تاریخی ریکارڈ ہے۔ ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے اہلکار، سن زہ مِن کے مطابق اس موسمِ سرما کے دوران پارک میں ایک ہزار سے زیادہ برفانی مجسمے ہوں گے، چھ بڑے حصے برفانی مناظر، تفریحی تجربات، پرفارمنسز، آئس اینڈ سنو مقابلوں، تھیمڈ آئی پیز اور معاون خدمات پر مشتمل ہوں گے جب کہ پارک کے داخلی دروازے اور مرکزی ٹاور جیسے اہم مقامات کو بہتر بنایا جائے گا۔
ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ، سردیوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کھیلوں اور سیاحت کا امتزاج کرتے ہوئے شہر کے کھیلوں کے محکمے کے اشتراک سے کرلنگ اور آئس ہاکی جیسے مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ سٹیٹ کونسل کی 2024 کی ہدایات کے مطابق، چین کا ہدف ہے کہ 2027 تک اپنے آئس اینڈ سنو کاروبار کو 1.2 ٹریلین یوآن اور 2030 تک 1.5 ٹریلین یوآن تک بڑھایا جائے گا۔ ہاربن اپنی آئس اینڈ سنو سرگرمیوں کو مزید پرکشش بناتے ہوئے سیاحت کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کاروباری پالیسیز اور سیاحتی حکمت عملیوں کا بھی نفاذ کر رہا ہے۔



