• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 میں ریکارڈ شرکت متوقع

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-15

    8 اکتوبر 2026 ۔ چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کے میسکوٹس، "جی بنگ" (دائیں جانب) اور "جی شوئے"، مشعل کا شعلہ وصول کرنے کی تقریب کے دوران مشعل تھامے ہوئے ہیں۔(شنہوا۔ وانگ کھائی یان)

    8 اکتوبر 2026 ۔ چھانگ چھون ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کے میسکوٹس، "جی بنگ" (دائیں جانب) اور "جی شوئے"، مشعل کا شعلہ وصول کرنے کی تقریب کے دوران مشعل تھامے ہوئے ہیں۔(شنہوا۔ وانگ کھائی یان)

    15 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ جی لین کے شہر چھانگ چھون میں 15 سے 25 جنوری تک ونٹر یونیورسئیڈ 2027 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق رواں سال اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ساز ہے۔ اس ایونٹ میں 12 ڈسپلنز میں 97 میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے جن کے لیے 63 ممالک اور علاقوں سے 3,716 شرکا کی رجسٹریشن ہوئی ہے، جو ونٹر یونیورسئیڈ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہے۔ چین کی 400 رکنی ٹیم میں تقریباً 240 کھلاڑی ہیں جو ماسوائے آئس ہاکی کے 12 میں سے 11 ڈسپلنز میں مقابلہ کریں گے۔

    منتظمین کے مطابق، لاگت کی بچت اور ماحول کا تحفظ تیاریوں کا مطمعِ نظر ہے اور مقابلے کے تمام 13 مقامات کو نئے سرے سے بنانے کی بجائے موجود سہولیات کو ہی بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ مقامات کھیلوں کے بعد بھی عوام کے لیے کھلے رہیں گے اور پیشہ ورانہ تربیت، کھیلوں کے مقابلوں اور موسم سرما کی تفریحی کھیلوں کی سہولیات کے طور پر استعمال ہوں گے۔

    ویڈیوز

    زبان