
15 اکتوبر 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں منعقدہ کینٹن فیئر کے براہِ راست نمائش کے مرحلے میں، غیر ملکی خریدار ایک ترجمہ کرنے والی ڈیوائس کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔ (شنہوا ۔ لو حان شن)
21 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 اکتوبر کو 140ویں کینٹن فیئر کی براہِ راست نمائش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔ "جدید مینوفیکچرنگ" کے موضوع پر مبنی، 520,000 مربع میٹر پر محیط نمائش کے اس مرحلے میں 25,000 سے زیادہ بوتھ اور 12,000 سے زائد اداروں نے شرکت کی۔ چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے مطابق، پہلے مرحلے میں غیر ملکی خریداروں کی ریکارڈ تعداد شریک ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، 214 ممالک اور علاقوں سے 189,000 خریدار اس نمائش میں آئے جو کہ پچھلے سیشن کے اسی دورانیے سے 13.3 فیصد زیادہ ہے۔
4 نومبر تک جاری رہنے والا کینٹن فیئر مجموعی طور پر 3 مراحل پر مشتمل ہے۔ "معیاری گھریلو زندگی" کے موضوع پر مبنی دوسرا مرحلہ 23 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں تعمیراتی مواد اور فرنیچر، گھریلو اشیاء، تحائف اور سجاوٹ سمیت دیگر زمروں کی مصنوعات شامل ہوں گی۔

15 اکتوبر 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں منعقدہ کینٹن فیئر میں، غیر ملکی خریدار "اے آئی گلاسز" کے استعمال کا تجربہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا ۔ لو حان شن)
رواں سال "کینٹن فیئر" کی 70ویں سالگرہ ہے۔ ان 70 سالوں میں یہ میلہ، چین کا سب سے بڑا اور طویل مدت سے جاری بین الاقوامی تجارتی ایونٹ بن چکا ہے جو کہ دنیا کے چند ایسے ون-سٹاپ تجارتی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو آسانی اور مؤثریت کے ساتھ تمام اقسام کی مصنوعات کی سب سے مکمل رینج پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی تازہ ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو بھی ایک ہی جگہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر خریداروں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہوتی ہے اور لین دین کا حجم بھی سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

18 اکتوبر 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں منعقدہ کینٹن فیئر میں غیر ملکی خریدار، نمائش کنندگان سے ان کی مصنوعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ (شنہوا ۔ دینگ حووا)



