• صفحہ اول>>ویڈیوز

    پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں سالانہ بین الاقوامی ثقافتی دن کی رنگا رنگ تقریب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-08

    8 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 7 نومبر کو پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں سالانہ بین الاقوامی ثقافتی دن کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی نے تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر متعدد نمائشی سٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں 50 سے زائد ممالک کے طلبہ نے اپنے اپنے ممالک کے منفرد ورثے، روایات اور دستکاریاں پیش کیں۔ پروگرام میں طلبہ کی مختلف پرفارمنسز بھی شامل تھیں، جن میں پاکستان کے صوبوں کے ثقافتی رنگوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے علاقائی رقص اور ایک شاندار بین الاقوامی ثقافتی واک بھی پیش کی گئی۔

    پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

    پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر محترم نے پاکستان ایمبیسی کالج کی تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کی محنت اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کالج بیجنگ کا پہلا بین الاقوامی کالج ہے اور یہاں ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جو آنے والی نسلوں میں عالمی شہری ہونے کا شعور، باہمی احترام اور آگاہی پیدا کرنے میں مددگار ہے۔

    اس تقریب میں سفارت کاروں، ان کے اہلِ خانہ، ماہرینِ تعلیم، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، طلبہ کے والدین اور بیجنگ میں مقیم پاکستانی برادری نے شرکت کی۔ ہر سال منائی جانے والی اس تقریب کا مقصد دنیا بھر کے ثقافتی تنوع کا جشن منانا، مختلف ثقافتوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینا اور عالمی دوستی کو مضبوط بنانا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان