• صفحہ اول>>ویڈیوز

    چین کا پہلا، فائیو آرم ماڈیولر سرجیکل روبوٹ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-09

    9 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شنگھائی میں جاری نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران ، چین کے پہلے فائیو آرم ماڈیولر لیپروسکوپک سرجیکل روبوٹ کو عالمی سطح پر متعارف کروایا گیا ہے۔ اس روبوٹ کو بیک وقت دو جراح استعمال کر سکتے ہیں۔

    اس روبوٹ کےماڈیولر ڈیزائن میں ، جراحی کے مختلف تقاضوں کے مطابق پانچ روبوٹک بازو ترتیب دینے کی سہولت موجود ہے اور یہ معمول کی جراحی سے لے کر پیچیدہ جراحت تک، متعدد اقسام کے طریقۂ علاج میں معاونت کر سکتا ہے۔

    چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 2026 میں 480 سے زائد مصنوعات پہلی بار عالمی سطح پر یا ، ایشیا اور چین میں متعارف کروائی جا رہی ہیں، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

    ویڈیوز

    زبان