
چائنا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں، چین کی اشیا کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت 44.81 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، جو کہ سال بہ سال 20 فیصد زیادہ ہے۔ برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 25.99 ٹریلین یوآن تک پہنچیں جبکہ درآمدات 23.6 فیصد کے اضافے سے 18.82 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ۔ اکتوبرکے مہینے میں چین کا درآمدی اور برآمدی حجم 4.87 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا، جو کہ 31.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات 28.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2.79 ٹریلین یوآن تک پہنچیں جبکہ درآمدات 34.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2.08 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ۔ اکتوبر تک،چین کی درآمدات و برآمدات دونوں نے لگاتار چھ ماہ تک دو ہندسوں کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔



