
نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 10 نومبر کو شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چھ روز تک جاری رہنے والی نمائش میں نمایاں نتائج حاصل کیے گئے۔
اس بار چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے پانچ اہم اعداد و شمار تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ نمائش میں شریک کمپنیوں کی تعداد 4 ہزار 142 رہی۔ مجموعی نمائش کا رقبہ پہلی مرتبہ 4 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کرگیا، جس میں کمپنیوں کے لیے مختص نمائش کا رقبہ 3 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر رہا۔فارچیون 500 کمپنیوں اور مختلف صنعتوں کی سرکردہ کمپنیوں کی تعداد 300 سے زیادہ رہی۔ عالمی سطح پر پہلی بار پیش کی جانے والی، ایشیا میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اور چین میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی نمایاں مصنوعات اور اشیا کی تعداد 485 رہی۔
سالانہ پیمانے کے اعتبار سے نمائش میں ہونے والے متوقع معاہدوں کی مالیت 85 ارب 45 کروڑ امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔



