• صفحہ اول>>دنیا

    سلامتی کونسل کی جانب سے یمن پر پابندیوں میں توسیع ، چین کا تمام فریقوں سے مذاکرات کی طرف واپس آنے کا مطالبہ

    (CRI)2026-11-13

    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠مقامی وقت کے مطابق 12 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں قرارداد نمبر 2140 کے تحت یمن پر عائد پابندیوں کو مزید ایک سال یعنی 14 نومبر 2027 تک توسیع دی گئی اور ساتھ ہی یمن کی پابندیوں کی کمیٹی کے ماہرین کے مینڈیٹ میں بھی 15 دسمبر 2027 تک توسیع کی گئی۔ چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    رائے شماری کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ چین یمن اور سعودی عرب سمیت خطے میں تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے۔ فوچھونگ نے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں، جن سے علاقائی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں طریقہ کار ہیں، مقصد نہیں۔ چین کو امید ہے کہ یمن کی کشیدگی میں جلد از جلد کمی ہو گی اور تمام متعلقہ فریق بات چیت اور مذاکرات کے راستے پر واپس آئیں گے تاکہ یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ضروری حالات پیدا کئے جائیں۔

    ویڈیوز

    زبان