17 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 13سے 15 نومبر تک بیجنگ میں عالمی چینی زبان کانفرنس 2026 شروع ہوئی۔ اس ایونٹ میں 160 سے زائد ممالک و علاقوں کے تعلیمی محکموں، بین الاقوامی تنظیموں، جامعات اور ثقافتی تبادلے کے اداروں کے سربراہان، ماہرین، کاروباری اداروں اور صنعتوں کے نمائندگان کے علاوہ چین میں تعینات مختلف ممالک کے سفرائے کرام نے شرکت کی تاکہ چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔
چینی زبان کیوں سیکھیں---قدیم زبان و رسم الخط آج بھی وقت سے آگے
جلد ہی چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی خلاباز مہمان شامل ہوگا جو پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے مختصر مدت کے لیے مدار میں پرواز کرے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں امیدوار اسلام آباد میں، چینی زبان کے ادارے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ سے خصوصی تربیتی کورس کے فارغ التحصیل ہیں۔
خلابازوں کا کہنا ہے کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ بہت اچھا ادارہ ہے، اب ہمیں چینی ساتھیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا مشن مکمل کرنے کا پورا یقین ہے، کیونکہ اب زبان کی رکاوٹ نہیں رہی۔
زبان، ٹیکنالوجی کا دروازہ "کھولنے" کی کنجی ہے۔
کمبوڈیا کے ہائیڈرو پاور انجینئر، لن موگوئی نے چینی استاد سے ہنر سیکھا تاکہ اپنے ملک کے لیے صاف توانائی تیار کر سکیں؛ جنوبی افریقا کے زرعی تکنیکی ماہر ڈلامینی نے چینی زبان میں مشروم کی کاشت کی ٹیکنالوجی سیکھی اور اپنے آبائی علاقے کے لیے اعلیٰ معیار کے مشروم اگائے۔۔۔اب تک، چینی کاروباری اداروں اور صنعتی پارکس نے 28 ممالک میں 40 چینی ورکشاپس قائم کی ہیں، جہاں زبان اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والے مقامی ماہرین کی تربیت کی جا رہی ہے۔
چینی زبان کون سیکھ رہا ہے--- 210 ملین غیر ملکی، چینی زبان کا حسن دریافت کر رہے ہیں
2026 فیلڈز میڈل کا فاتح، امریکی ریاضی دان جان پارڈن، چینی زبان میں ریاضی کے جدید نظریات بانٹنے کے ساتھ ساتھ ہی پنگ شو (کہانی سنانے کا فن) میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور کلاسیکی چینی بھی پڑھ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چینی تحریری نظام میں بے حد منطقی حسن ہے، بالکل ایک اعلیٰ درجے کے ریاضی کے سوال کی طرح، جس میں کھوجنے کی بہت اہمیت ہے۔
اس وقت، دنیا کے 92 ممالک نے چینی زبان کو اپنے قومی تعلیمی نظام میں شامل کیا ہے اور بیرون ملک چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد 2.1 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
کانفرنس سے موصولہ خبروں کے مطابق 2026 میں، عالمی چینی زبان کی مہارت کے امتحانHSK/ کے امیدواروں کی تعداد پہلی بار 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 67 نئے امتحانی مراکز قائم کیے گئے، متعدد نئے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، چینی ورکشاپس اور چینی زبان کے سمارٹ کلاس رومز قائم کیے گئے اور دنیا بھر میں 38 کنفیوشس انسٹیٹیوٹ الائنسز اور مشترکہ اجلاس کے عملی طریقہ کار تشکیل دیئے گئے۔
"چینی زبان کی عالمی کانفرنس میں تین مرتبہ شرکت کرنے والے، امریکا کی پیسیفک لوتھیران یونیورسٹی کے استاد پال مین فریڈی کہتے ہیں کہ انہیں چینی زبان کی تعلیم میں، مصنوعی ذہانت کے استعمال میں بہت دلچسپی ہے اور انہیں امید ہے کہ کانفرنس میں پیش کی گئی اے آئی مصنوعات ان کے کیمپس میں بھی استعمال کی جائیں گی۔
چینی زبان کتنی دور تک پھیل سکتی ہے--- 25 سال سے دنیا کو جوڑتا ہوا "چائنیز برج"
بین الاقوامی چینی زبان کا مقابلہ "چائنیز برج"، اس سال 25 ویں بار منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں اب تک 160 سے زائد ممالک اور علاقوں کے 18 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔چین کی ایک چوتھائی صدی کی بین الاقوامی کہانیاں، مسکراتے چہروں سے نیا باب رقم کر رہی ہیں۔
کانفرنس ہال کے باہر "چائنیز برجکاروان" توجہ کا مرکز رہا، جہاں لوگوں کو چینی زبان کے کیریکٹرز کو پہچاننے، چینی کھانوں کی تراکیب سیکھنے اور چینی گانے گانے کا موقع ملا۔
بیجنگ انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی میں چینی زبان کی روسی طالبہ کونگ جین نے کہاکہ یہ زبان سیکھنا بہت دلچسپ تجربہ ہے۔ چینی ثقافت میں گہری مشرقی حکمت پوشیدہ ہے، ہمیں اس کی خوبصورتی اور نظریات کو مزید لوگوں تک پہنچانا ہے۔
گزشتہ برسوں کے "چائنیز برج" مقابلوں کے شرکا میں سے بہت سے نوجوان اب ماہر امورِ چین ، سفیر، چینی زبان کے اساتذہ، چین کے ساتھ تجارتی سفیر بننے کے علاوہ چین کی کہانیاں سنانے والے مقبول گلوکار اور بلاگر بن چکے ہیں۔ انہوں نے چینی زبان کی کشش میں " پل پر کھڑے ہوکر"، اپنی محبت کی بدولت "پل عبور کیا"، اور دوستی کے رشتے کا "پل بن گئے"۔
دنیا ایک گھر ہے اور چینی زبان پل ہے۔ قدیم چینی زبان، مسلسل دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہے اور لاکھوں زندگیوں کے ایک نئے سفر کا راستہ روشن کر رہی ہے۔



