• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی صوبائی سطح کے 8 علاقوں کے لیے 6 جی انوویشن پائلٹ پروگرام کی منظوری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-18

    18 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 6جی جدت و ترقی کے لیے وزارت اور صوبوں کے مشترکہ آزمائشی پروگرام میں شرکت کے لیے صوبائی سطح کے 8 علاقوں کی منظوری دے دی ہے۔

    وزارت کے مطابق، ان آٹھ علاقوں میں بیجنگ، حہ بے، شنگھائی، جیانگ سو، جہ جیانگ، آنہوئی، حوبے اور گوانگ دونگ شامل ہیں۔

    اس آزمائشی پروگرام کا مقصد علاقائی وسائل کو یکجا کرنا اور مرکزی و مقامی حکام کے درمیان تعاون مضبوط بنانا ہے، تاکہ 6جی ٹیکنالوجی میں جدت، صنعتی ترقی اور اس کے عملی استعمال کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    پروگرام میں نئی طرز کے ٹرمینلز، اہم اجزاء، آپریٹنگ سسٹمز اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ خطے عمیق مواصلات، صنعتی مینوفیکچرنگ، مجسم ذہانت، کم ارتفاع کی معیشت اور سمارٹ میری ٹائم شعبے سمیت مختلف میدانوں میں 6جی کے ممکنہ اطلاق بھی دریافت کریں گے۔

    وزارت کے مطابق، وہ مقامی حکام کے ساتھ ہم آہنگی مضبوط کرے گی، آزمائشی خطوں کو رہنمائی فراہم کرے گی اور باقاعدہ جائزے لے گی۔ اس کا مقصد 6جی کی جدت اور ترقی کو آگے بڑھانا اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی تیز کرنے میں مدد دینا ہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چین نیکسٹ جنریشن کمیونیکیشن میں اپنے فوائد کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ ملک اس وقت 5جی کی ترقی میں دنیا میں سرفہرست ہے اور اس کا 5جی نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا 5 جی نیٹ ورک ہے۔ ملک بھر میں لاکھوں بیس سٹیشنز نصب ہیں اور گلوبل 5جی کنکشنز میں اس کا نمایاں حصہ ہے۔

    توقع ہے کہ فائیو جی کے مقابلے میں 6جی سے ترسیل کی رفتار، تاخیر اور باوثوق کارکردگی میں 10 سے 100 گنا بہتری ہوگی۔ اس کے علاوہ اس کی کوریج سے فضا، خلا، زمین اور سمندری علاقوں کو بلا تعطل جوڑنے اور ایک ہمہ گیر عالمی نیٹ ورک کا قیام بھی متوقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان