19 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)18 نومبر کو، عالمی تنظیم برائے حقوقِ املاک دانش کی جانب سے جاری کردہ "عالمی املاکِ دانش اشاریے 2026" کی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں دنیا بھر کے اختراع کاروں نے ریکارڈ 39 لاکھ پیٹنٹ درخواستیں جمع کروائیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ تقریباً 10 سال میں تیز ترین اضافہ ہے۔ ان میں چین سے آنے والی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 2025 میں، پیٹنٹ درخواستوں میں دنیا کے سرکردہ اختراع کار، چین امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا سے ہوں گے، جن میں چین سے 1,900,000، امریکا سے 489,766، جاپان سے 466,301 اور جنوبی کوریا سے 319,210 درخواستیں شامل ہیں۔ عالمی پیٹنٹ درخواستوں کی مجموعی تعداد میں ایشیا کا حصہ 2015 کے 61.9 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 71.2 فیصد ہو گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ چین کی جانب سے درخواستوں کی رفتار ہے؛ 2025 میں چین کی پیٹنٹ درخواستیں ایشیا کے کل حصے کا تقریباً 68.5 فیصد رہیں۔
پیٹنٹ درخواستوں کی اقسام کے لحاظ سے، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اب بھی پیٹنٹ درخواستوں کا سب سے بڑا شعبہ ہے، جو تمام شائع شدہ پیٹنٹ درخواستوں کا 13 فیصد ہے۔ انرجی بیٹریز اس وقت واحد سب سے بڑا شعبہ ہے، جو تمام سبز ٹیکنالوجی سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کا 17.4 فیصد ہے، اس کے بعد سمارٹ انرجی،پاور گرڈ اور ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی و فضائی آلودگی پر کنٹرول بالترتیب 15.2 فیصد اور 11.8 فیصد ہیں۔
2025 میں ٹریڈ مارک درخواستوں کی سرگرمی میں پہلی بار نمایاں بحالی دیکھی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہے، اور کل درجوں کی تعداد تقریباً 159 لاکھ تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، یہ بحالی ظاہر کرتی ہے کہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔
عالمی تنظیم برائے حقوقِ املاک دانش کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تھانگ کا کہنا ہے کہ 2025 میں غیر یقینی جغرافیائی، سیاسی اور میکرو اقتصادی صورتحال میں اضافے کے باوجود املاکِ دانش کا نظام ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کاروباری ادارے ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ممالک ترقی و خوشحالی میں جدت و اختراع کے بڑھتے ہوئے کردار کو روز بروز زیادہ اہمیت دے رہے ہیں اور مصنوعی ذہانت نیز دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ان رجحانات کو مضبوط قوت فراہم کر رہی ہیں۔



