• صفحہ اول>>دنیا

    پاک بھارت جنگی طیاروں کی گذشتہ رات پروازیں، پاک فضائیہ ہائی الرٹ

    (CRI)2025-05-01

    پاکستانی فوجی حکام نے 30 اپریل کو بتایا کہ 29 اپریل کی رات سے 30 اپریل کی علی الصبح تک پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیاروں کی نگرانی کی جو بھارت کے زیر کنڑول کشمیر کی فضائی حدود میں گشت کے لیے اڑان بھر رہے تھے۔اس کے جواب میں پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ہنگامی طور پر اڑان بھری اور اس کے بعد بھارتی لڑاکا طیارے فرار ہو گئے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ 30 تاریخ کو ہنگامی حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد اور سکردو کے درمیان سول ایوی ایشن کی دو پروازیں اور سکردو اور گلگت کے درمیان دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر رافیل لڑاکا طیارے کشمیر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے اسلام آباد کی سمت پرواز کرتے ہیں تو رافیل لڑاکا طیارے کو زیادہ سے زیادہ رفتار سے پہنچنے میں صرف 3.5 منٹ لگتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان