21 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 19 اپریل کی صبح ساڑھے سات بجے بیجنگ کی ڈسٹرکٹ ای چھوانگ میں ہاف میراتھن کا آغاز ہوا۔ اس مرتبہ یہ میراتھن اس حوالے سے منفرد اور قابل ذکر رہی کہ یہ دنیا کی پہلی ہاف میراتھن تھی جس میں انسان کے ساتھ ساتھ انسان نما روبوٹ بھی دوڑ رہے تھے۔ شوقیہ دوڑنے والے 9 ہزار سے زائد افراد اور تقریباً 20 روبوٹک کمپنیز کے انسان نما روبوٹس نے 21 اعشاریہ 975کلومیٹر یعنی ً 13.1 میل طویل "ہیومن- روبوٹ گروپ رن" میں حصہ لیا۔
چین کی اس ٹیکنالوجی نے دوڑ میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کو حیران کردیا ۔ آئیے ان کے تاثرات جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔