• صفحہ اول>>دنیا

    متعدد   ممالک کی جانب سے پاک بھارت حالیہ تنازعے میں مزید اضافےکو روکنے کے  لئے ثالثی کی کوششیں

    (CRI)2025-05-04

    حالیہ دنوں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گرد حملے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،جس سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے متعدد ممالک تنازعے میں مزید اضافےکو روکنے کے لئے ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    یکم مئی کو حکومت پاکستان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس رات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ،انہیں حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کے آبی وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 30 اپریل کو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع پٹ ہیگ سیٹھ نے یکم مئی کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے فون پر بات چیت کی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یکم مئی کو فاکس نیوز کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت انسداد دہشت گردی کے میدان میں تعاون کریں گے اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فائرنگ کے واقعے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر تنازعے کا باعث نہیں بنے گا۔

    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیوز ویک کے ساتھ ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کشمیر میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کی اور تنازعہ کشمیر کے دیرپا حل اور قیام امن پر زور دیا۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ صدر یونان کے مستقل مندوب ایونیلوس سیچیریس نے یکم مئی کو کہا کہ سلامتی کونسل بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو سلامتی کونسل متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

    ویڈیوز

    زبان